ساہیوال:زیادتی کاشکار ہونیوالی 14 سالہ بچی کے حاملہ ہونے کا انکشاف،ملزم گرفتار

ساہیوال: تھانہ نور کے علاقے میں 14 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، متاثرہ بچی کے حاملہ ہونے پر اہل خانہ کو اس سے زیادتی کا معلوم ہوا تھا۔

نجی چینل کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تھانہ نورشاہ کے علاقہ57/4 آر میں 32 سالہ ملزم عباس گھر پر پڑھنے کے لیے آنے والی بچی کو ڈرا دھمکا کر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے حاملہ ہونے پر ورثا کو ملزم کی جانب سے زیادتی کا معلوم ہوا ۔زیادتی کا شکار لڑکی کے والد کی درخواست پر ایف آئی آر درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

دوسری جانب سندھ کے قصبہ شہدادکوٹ میں شوہر نے بیوی کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کردیا، مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بچل مگسی نے دو ماہ قبل مقتولہ سے پسند کی شادی کی تھی۔

پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقتولہ کے شوہر کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا، دوسری جانب بہاولپور کی بسم اللّہ کالونی میں 10 دن قبل پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو زہر دے کر قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق لڑکی کے اہلخانہ نے الزام لگایا ہے کہ لڑکی کو اس کے شوہر نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر زہر دے کر قتل کیا ہے۔

The post ساہیوال:زیادتی کاشکار ہونیوالی 14 سالہ بچی کے حاملہ ہونے کا انکشاف،ملزم گرفتار appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: