ستمبر میں پاکستان کی برآمدات میں کتنے فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا؟

نئے مالی سال کا آغاز ایک مثبت رجحان کے ساتھ ہوا اور جولائی میں برآمدات میں 5.8 فیصد اضافہ ہوا تھا تاہم اگست میں اس میں 19 فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی تھی۔

وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ تیزی سے کمی کے بعد ستمبر میں پاکستان کی برآمدات میں دوبارہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔

مالی سال 2021 کے تیسرے مہینے کے دوران برآمدات میں ارب 87 کرور 20 لاکھ ڈالر کی آمدنی ریکارڈ کی گئی جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران ایک ارب 76 کرور 90 لاکھ ڈالر آمدنی ریکارڈ کی گئی تھی جو 5.8 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

روپے کے لحاظ سے اگر دیکھا جائے تو ستمبر میں گزشتہ سال کے ستمبر کے مقابلے میں برآمدات کی آمدنی میں 12.7 فیصد اضافہ ہوا۔

جولائی اور ستمبر کے درمیان برآمدات ایک فیصد کی کمی کے بعد 5 ارب 45 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہوگئیں جو گزشتہ سال کے ان ہی مہینوں میں 5 ارب 51 کرور 30 لاکھ ڈالر تھیں۔

مالی سال 2020 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات 6.83 فیصد یا ایک ارب 57 کروڑ ڈالر کم ہوگئیں جو گزشتہ سال 22 ارب 97 کروڑ ڈالر تھیں اور اس سال 21 ارب 40 کروڑ ڈالر رہیں۔ مئی کے بعد سے بنیادی طور پر ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کے شعبوں میں بین الاقوامی خریداروں کے برآمدی آرڈروں میں واضح بہتری دیکھی گئی ہے۔

حکومت نے سرجیکل ماسک سمیت ذاتی حفاظت کے سامان کی برآمدات کی بھی اجازت دی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کو مغربی ممالک میں کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلاو کے ساتھ بین الاقوامی منڈیوں سے آرڈر مل رہے ہیں۔

The post ستمبر میں پاکستان کی برآمدات میں کتنے فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا؟ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: