
نجی یونیورسٹی میں لڑکی کی جانب سے لڑکے کو سب کےسامنے محبت کے اظہار پر یونیورسٹی سے نکالا گیا جوڑا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگیا ہے۔
خبررساں ادارے روزنامہ جنگ میں شائع ہونےو الی خبر کے مطابق نجی یونیورسٹی میں ایک دوسرے سے محبت کے اظہار پر فارغ ہونے والے طلباء نے شادی کرلی ہے۔
اخباری رپورٹ کے مطابق دونوں کی ایک اور ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے ،ان دونوں سے رابطے کی کوشش کی گئی تاہم انہوں نے بات کرنےسے انکار کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پروپوز کرنے والی لڑکی کا نام حدیقہ جاوید جب کہ لڑکے کا نام شہریار بتایا جاتا ہے،د ونوں کی شادی کی خبریں ابھی تک میڈیا میں گردش تو کررہی ہیں تاہم کسی قسم کی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔
ٹویٹر پر اس خبر پر حدیقہ جاوید نامی ایک صارف نے الحمداللہ کہتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔
Thank you very much Sir for the kind words!
Jazakallah khair
Dua mein yaad rakhiye humeinhttps://t.co/OSeGnXYBeU
— Hadiqa Z Javaid (@HadiqaZJavaid_) March 15, 2021
واضح رہے کہ چند روز قبل یونیورسٹی آف لاہور میں سرعام لڑکی کی جانب سے لڑکے کو شادی کی پیشکش کرنے پر سوشل میڈیا پر ایک طوفان آ گیا جس میں صارفین نے دونوں طلبا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں بےحیائی کا مرتکب قرار دیا گیا تھا، شدید عوامی و سوشل میڈیا دباؤ پر یونیورسٹی انتظامیہ نے دونوں کو فارغ کردیا تھا۔
The post سرعام پروپوزل پر یونیورسٹی سے نکالے جانے والے جوڑے نے شادی کرلی ہے؟ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.