
سرفراز کا ٹویٹ، محمد حفیظ کا مینجمنٹ وبورڈ سے رجوع
سرفراز احمد کا محمد رضوان کی تعریف پر محمد حفیظ کا جوابی ٹویٹ، محمد حفیظ تو شکایت پر اتر آئے، محمد حفیظ نے ٹیم مینجمنٹ اوربورڈ سے سرفراز کی شکایت لگا دی، پی سی بی سے کہا کہ محمد رضوان کیلیے عام سے تعریفی ٹویٹ کو غلط رنگ دیا گیا۔
آل راؤنڈر نے ٹیم مینجمنٹ کے ارکان سے رابطہ کرکے اپنے تحفظات کا اظہار کیا انہوں نے موقف اپنایا کہ صرف محمد رضوان کی تعریف کرنے پر نجانے کیوں سرفراز ناراض ہو گئے،حفیظ نے پی سی بی میڈیا ڈپارٹمنٹ سے بھی سرفراز کی شکایت کر دی،کچھ دیر تو انھوں نے صبر کیا مگر پھر کسی کا نام لیے بغیر ایک اور ٹویٹ میں ’’سطحی ذہنیت‘‘ والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
محمد حفیظ کا پی سی بی کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں جبکہ سرفراز احمد سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹر ہیں، بورڈ کسی کیخلاف فی الحال کوئی ایکشن لینے کا ارادہ نہیں رکھتا ، البتہ تمام زیرمعاہدہ کرکٹرز کو ایک بار پھر سوشل میڈیا پالیسی پر عمل درآمد کی یاد دہانی کرائی جائے گی،محمد حفیظ اور سرفراز احمد کے تعلقات کبھی مثالی نہیں رہے،آل راؤنڈر سابق کپتان کو اکثر اپنے انٹرویوز میں نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوینٹی میچ میں سینچری بنا کر دنیا کو حیران کیا اور اب تک پذیرائی سمیٹ رہے ہیں، محمد حفیظ نے ٹویٹر پر ان کی کھل کر تعریف کی تو یہ پیغام دیکھ کر سرفراز احمد نے بھی جوابی ٹویٹ داغ دیا۔
گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ اسکورر محمد حفیظ نے ٹویٹ میں تعریفی کلمات کہے اور رضوان کو سنچری بنانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ چمکتے ہوئے ستارے ہیں لیکن مجھے حیرت ہوتی ہے کہ آپ کو کب تک یہ ثابت کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں پاکستان کے نمبرون وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں۔
Congratulations @iMRizwanPak on scoring T20
. U r a Star shining star
Wonder how long u need to prove that u r NO1 wicketkeeper/Batsman in pakistan in all formats of the game. Just asking
pic.twitter.com/e5fSNIaCmN
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) February 11, 2021
حفیظ کی جانب سے محمد رضوان کے حق میں یہ تعریفی کلمات سابق کپتان سرفراز احمد سےکو نہ بھائے،جواب میں کہا حفیظ بھائی صاحب! امتیاز احمد، وسیم باری، تسلیم عارف، سلیم یوسف، معین خان اور راشد لطیف سے لے کر کامران اکمل اور اب محمد رضوان تک جو بھی پاکستان کے لیے کھیلا وہ نمبر ون ہی رہے ہیں اور اسی کے مطابق ان کی عزت کی جاتی ہے۔
Hafeez bhai Sb, whoever has played for Pakistan from Imtiaz Ahmed, Wasim Bari, Tasleem Arif to Saleem Yousuf and from Moin Khan, Rashid Latif to Kamran Akmal and even Rizwan right now has always been number ONE for the country and have been respected accordingly. https://t.co/dF7BScOurl
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) February 12, 2021
محمد رضوان نے صرف بیٹنگ میں ہی نہیں بلکہ وکٹ کیپنگ میں بھی خود کو منوایا،دوسری جانب محمد رضوان کی تعریب برداشت نہ کرنے والے سرفراز احمد کے مطابق محمد رضوان نے بتایا تھا کہ سنچری بنا کر واپس لوٹا تو سرفراز احمد نے گلے لگا کر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ ایک ٹیم گیم ہے اور پاکستان کی جیت کی ہمارا واحد مقصد ہے۔
The post سرفراز کا ٹویٹ، محمد حفیظ کی مینجمنٹ وبورڈ سے سرفراز کی شکایت appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.