سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی ہے جس سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا منافع ہوا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے میں مسلسل چار روز شدید مندی کے بعد آج مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، اور آج انڈیکس میں 1008اعشاریہ 32 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

رپورٹ کے مطابق آج کاروبار کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھا گیا، صبح 10 بجے تک کاروبار میں 263 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد انڈیکس کی 43 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تھی۔

کاروبار کے اختتام تک ہنڈرڈ انڈیکس میں 1008 اعشاریہ 32 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 43788 اعشاریہ 08 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج ہونے والے کاروبار کے دوران 16 کروڑ 94 لاکھ 40ہزار423 حصص کے سودے ہوئے جس سے سرمایہ کاروں کو 190 ارب سے زائد کا فائدہ پہنچا ہے۔

The post سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.