سرکلر ریلوے کیس،سندھ حکومت اورمحکمہ ریلوے کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

سرکلر ریلوے کیس،سندھ حکومت اورمحکمہ ریلوے کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کراچی سرکلر ریلوے کیس پر سماعت کی، عدالت نے ریلوے ٹریک سے تجاوزات کا خاتمہ نہ کرنے اور سرکلر ریلوے پر کام شروع نہ ہونے پر چیف سیکرٹری سندھ اور سیکرٹری ریلوے کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے دونوں افسران کو دو ہفتے میں تحریری جواب جمع کرانے اور آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ڈی جی ایف ڈبلیو او کو بھی ذاتی حیثیت سے پیش ہو کر وضاحت دینے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس دیئے کہ عدالتی حکم کے باوجود تجاوزات ختم کرکے سرکلر ریلوے پر کام شروع نہیں کیا گیا، اب بات صرف یہاں تک نہیں رکے گی۔

چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہا کہ اب سب کو بلائیں گے، ضرورت پڑی تو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کو بھی طلب کریں گے۔

The post سرکلر ریلوے کیس،سندھ حکومت اورمحکمہ ریلوے کو توہین عدالت کے نوٹس جاری appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: