سعودی حکومت نے خواتین کو مسلح افواج میں بھرتی ہونے کی اجازت دے دی

عرب نیوز کے مطابق سعودی حکومت نے سلطنت میں رہنے والی خواتین کو مسلح افواج میں بھرتی ہونے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد اب ایک پورٹل کے ذریعے مردوں کے ساتھ ساتھ اب خواتین بھی مسلح افواج میں بھرتی کے لیے درخواست دے سکیں گی۔

سپاہی سے لے کر سارجنٹ رینک تک یہ آسامیاں سعودی بری فوج، رائل سعودی ایئر ڈیفنس، رائل سعودی بحریہ، رائل سعودی سٹریٹجک میزائل فورس اور آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز میں دستیاب ہوں گی۔ درخواست دہندگان سعودی خواتین کو لازمی شرائط کے مطابق ایڈمیشن ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا،

جن میں ضروری ہے کہ ان کا ریکارڈ شفاف ہو اور سروسز کے لیے ان کا میڈیکل طور پر فٹ ہونا بھی ضروری ہے، لیکن خواتین درخواست پر کچھ اضافی شرائط بھی عائد کی گئیں ہیں۔

امیدوار خواتین کے لیے عمر کی حد 21 سے 40 سال مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ قد 155 ‏سینٹی میٹر یا اس سے زیادہ ہونا چاہیے۔ خواتین امیدواروں کے لیے تعلیمی اہلیت کم از کم اسکول کی تعلیم رکھی گئی ہے۔ شناختی کارڈ ‏لازمی ہو جب کہ غیرملکی سے شادی کرنے والی خواتین بھرتی کی اہل نہیں ہوں گی۔

جبکہ سعودی مسلح افوج میں بھرتی کے شوقین مردوں کے لیے عمر کی حد17 سے40 سال مقرر ہے اور ان کے کم ازکم قد کی حد160 سینٹی میٹر ہے جبکہ باقی شرائط مرد وخواتین کے لیے یکساں ہیں۔

The post سعودی حکومت نے خواتین کو مسلح افواج میں بھرتی ہونے کی اجازت دے دی appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: