سعودی عرب نےپلاسٹک کا 5ریال کا کرنسی نوٹ جاری کردیا‎

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی حکام نے جعل سازی کے خاتمے کیلئے پلاسٹک سے نوٹ 5 ریال کے نوٹ جاری کردئیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب عوام کو جعل سازی سے بچانے کےلیے مرحلہ وار پلاسٹک سے بنے نوٹوں کا اجرا کررہی ہے، پہلے مرحلے میں سعودی مالیاتی اتھارٹی (ساما)نے پانچ ریال کا پلاسٹک نوٹ جاری کیا ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائے کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ نئے کرنسی نوٹ پولیمر سے بنے ہیں جن کی لاگت پیپر نوٹوں سے خاطر خواہ کم ہے اور یہ طویل

عرصے تک قابل استعمال رہے گا۔ساما کا کہنا تھا کہ پولیمر سے بنے نوٹوں میں سیکیورٹی خصوصیات بھی موجود ہیں، جس باعث نئے نوٹوں میں جعل سازی نہیں ہوسکتی جبکہ سا میں سیکیورٹی ہاتھ سے لکھائی بھی ممکن نہیں۔ساما نے کہا ہے کہ ’5 ریال کے کرنسی نوٹوں کا اجرا کل پیر سے ہوگا جبکہ باقی کرنسی نوٹ بھی مرحلہ وار جاری کیے جائیں گے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: