سعودی عرب کے تمام ایئر پورٹس بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھل گئے

کورونا وائرس کے بحران کے دوران بند کیے گئے سعودی عرب کے تمام ہوائی اڈے اب بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھول دیئے گئے ہیں۔

عرب خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن(گاکا) نے سعودی عرب کے تمام ہوائی اڈوں کو غیر ملکی پروازوں کیلئے کھولنے کا حکم دیدیا ہے جس کے بعد سعودی شہری اب دنیا کے کسی بھی ملک سے سعودی عرب آسکیں گے۔

سعودی عرب نے یہ سہولت 31 مارچ تک فراہم کی ہے اس کا مقصد دنیا بھرمیں موجود سعودی شہریوں کی وطن واپسی کو ممکن بنانا ہے، سعودی ہوائی اڈے کل سے غیر ملکی پروازوں کیلئے کھول دیئے جائیں گے اور صبح 6 بجے کے بعد سے بین الاقوامی پروازیں سعودی عرب لینڈ کرسکیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کی جانب سے پڑوسی ملک قطر کیلئے بھی تین سالہ بندش فضائی رابطوں کی بحالی کا اعلان کیا گیا تھا، رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی دوحا کیلئے پہلی پرواز جدہ سے کل روانہ ہوگی۔

دوسری جانب دنیا کی مشہور ایئر لائنز قطر ایئرویز نے بھی سعودی عرب کیلئے اپنی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

The post سعودی عرب کے تمام ایئر پورٹس بین الاقوامی پروازوں کیلئے کھل گئے appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: