سلیمان شہباز بلیک منی کو کیسے وائٹ کرتے تھے؟وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی نے بتا دیا

سلیمان شہباز بلیک منی کو کیسے وائٹ کرتے تھے؟وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی نے بتا دیا

سلیمان شہباز بلیک منی کو کیسے وائٹ کرتے تھے؟وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی نے بتا دیا

شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے مشتاق چینی نے اپنے ایک اور اعترافی بیان میں انکشاف کیا ہے کہ سلیمان شہباز نے 60 کروڑ کی بلیک منی کو وائٹ منی میں بدلنے کے لیے میرا اکاؤنٹ استعمال کیا۔

مشتاق چینی کے مطابق قرض کے فرضی معاہدے بنائے گئے اور مفروضے کو حقیقت کا رنگ دینے کے لیے سلیمان شہباز نے 10 کروڑ روپے منتقل کرائے۔ مشتاق چینی نے یہ بھی بتایا کہ قاسم قیوم اور عبدالقیوم نے میرے اکاونٹ سے 50 کروڑ روپے سے زائد کی ٹی ٹیز لگوائیں۔

نیب کی زیر حراست ملزم مشتاق چینی نے یہ بھی کہا کہ میں نے قاسم قیوم کو نقد 6 کروڑ روپے دیئے۔ قاسم قیوم نے وہ ٹی ٹیز لگوائیں اور یہ ظاہر کیا کہ یہ رقم مجھے باہر سے موصول ہوئی ہے۔ 2014 میں مجھے سلمان شہباز کا کالا دھن سفید کرنے کے استعمال کیا گیا۔

وعدہ معاف گواہ کے مطابق اسے کہا گیا کہ سلیمان شہباز کے 60 کروڑ کو بلیک سے وائٹ منی میں منتقل کرنا ہے۔ اس نے بے بسی کا اظہار کیا تو کہا گیا صرف آپ کا اکاونٹ استعمال ہو گا، پرانے کاروباری تعلقات اور لالچ میں آ کر اس نے اجازت دے دی۔

مشتاق چینی نے مزید کہا کہ وقار ٹریڈنگ کمپنی سے میرے اکاونٹ میں 10 کروڑ منتقل کئے گئے، اس رقم کے برابر کا چیک میں نے محمد عثمان کے حوالے کیا، جب کہ سلیمان شہباز نے ان ساری ٹرانزیکشنز کے فرضی معاہدے تیار کروائے۔

چینی نے یہ بھی کہا کہ معاہدوں کے مطابق 60 کروڑ کی رقم میں نے سلیمان شہباز سے بطور قرض حاصل کی، فرضی قرضے کو حقیقت کا رنگ دینے کے لیے سلمان شہباز نے 10 کروڑ روپے میرے اکاونٹ میں منتقل کروائے تھے۔

The post سلیمان شہباز بلیک منی کو کیسے وائٹ کرتے تھے؟وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی نے بتا دیا appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: