سموسہ خلا میں بھیجنے کا مشن فیل، برطانوی سموسہ فرانس میں جا گرا

 

برطانیہ کے ریسٹورنٹ مالک نرج گدیر کو نہ جانے کیا سوجھی کے خلا میں سموسہ بھیجنے کا مشن بنالیا، بڑے اہتمام کے ساتھ مزیدار سموسے بنائے، اور ہیلیم گیس سے بھرے دیوہیوکل غباروں کے ساتھ روانگی کا سفر شروع کیا، پہلا اور دوسرا مرحلہ تو ناکام ہوا، پھر ایک ہفتے بعد دوبارہ کوشش کی تیسرے مرحلے میں کامیابی ہوگئی۔

چائے والا ریسٹورنٹ کے مالک نرج نے بتایا کہ اس نے ایک بار ایسے ہی مذاق میں کہا کہ وہ سموسہ خلا میں بھیجا گا جس کے بعد اس نے سوچا کورونا کی اس خطرناک صورتحال میں اس مذاق کو ایسے سچ کیا جائے کہ لوگوں کی پریشانیاں دور ہوں اور چہرے پر ہنسی بکھر جائے۔

نرج اور اس کے دوستوں نے ویڈیو بھی ریکارڈ کی اور یوٹیوب پر ڈالی، ویڈیو میں سموسہ اسپیش مشن کے ایک ایک لمحے کو دیکھا جاسکتا ہے،نرج نے بتایا کہ پہلی کوشش میں ، سموسہ رکھنے سے قبل ہی غلطی سے غبارے چھوڑ دیئے،

انہوں نے یہ جاننے کیلئے کہ بیلون اور سموسے کی لینڈنگ کہاں ہوگی ساتھ میں گوپرو ویڈیو کیمرہ اور جی پی ایس ٹریکر ساتھ لگایا تھا، جس کی وجہ سے اگلے ہی دن جی پی ایس نے دوبارہ متحرک ہوکر یہ انکشاف کیا کہ سموسہ لے جانے والا غبارہ شمالی فرانس میں واقع پیکارڈی ، کیکس کے ایک کھیت میں گر کر تباہ ہوا تھا۔

ویڈیو وائرل ہوئی تو ایکسل میٹھن نامی ایک صارف نے حادثے کی جگہ تلاش کرنے کی ذمہ داری قبول کی جہاں اسے ایک کھیت میں درخت سے لٹکے ہوئے گوپرو اور جی پی ایس پر مشتمل بیلون ملا سموسہ غائب ہوچکا تھا۔

نرج نے کہا شاید سموسہ فرانسیسی جانوروں کا کھانا بن گیا،ہم نے اس لڑکے سے رابطہ رکھا ہے جس نے غبارہ ڈھونڈا اور اس نے کہا کہ جب دنیا زیادہ عام ہوجائے گی تو وہ برطانیہ آئے گا اور ہم سے ملاقات کرے گا۔

سموسے اسپیس مشن کی خبر جہاں فرانس بھر میں چلی وہیں اب بین الاقوامی میڈیا پر بھی چھائی ہوئی ہے،سوشل میڈیا صارفین بھی خوب انجوائے کررہے ہیں۔

The post سموسہ خلا میں بھیجنے کا مشن فیل، برطانوی سموسہ فرانس میں جا گرا appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: