
سندھ حکومت نے سنٹرل جیل میں میرے والد پر جان لیوا حملہ کرایا، حلیم عادل شیخ کی بیٹی کا ویڈیو پیغام
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کی بیٹی عائشہ حلیم نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ سندھ حکومت نے ان کے والد کو سیاسی بنیاد پر بنائے گئے مقدمات میں نہ صرف گرفتار کر رکھا ہے بلکہ سنٹرل جیل میں ان پر جان لیوا حملہ کیا گیا۔
عائشہ حلیم عادل شیخ نے بتایا کہ 22فروری ان کے والد کی سالگرہ کا دن ہے۔ وہ اس دن پر ہر سال رات کو کیک کاٹتے ہیں مگر اس بار انہیں اپنے والد کی عیادت کے لیے ہسپتال جانا پڑا کیونکہ سندھ حکومت نے ان کے والد کو سیاسی مقدمات کی بنیاد پر گرفتار کر رکھا ہے۔
They attacked my dad inside central jail today with the intention to God forbid take his life.
Its my dad’s birthday today & every year we cut a cake together at midnight. However, tonight I had to go see him injured at the hospital, unable to stand or walk.
Shame on Sindh Gov! pic.twitter.com/uMUyzA19XT— Ayesha Haleem Adil Sheikh (@ayesha_haleem) February 21, 2021
انہوں نے بتایا کہ سنٹرل جیل میں ہونے والے حملے میں حلیم عادل شیخ کی ٹانگ اور ہاتھ زخمی ہوئے جس کے باعث اب وہ چل نہیں سکتے حتیٰ کے کھڑے بھی نہیں ہو سکتے۔ عائشہ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت کے غنڈوں نے پیپلزپارٹی کی ایما پر یہ سب کیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چودھری نے حلیم عادل شیخ کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا کہ سیاسی مقدمات میں گرفتاری کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پیپلز پارٹی کا جمہوریت کا بھاشن حلیم عادل کی دفعہ تیل لینے چلا گیا؟
قائد حزب اختلاف سندہ حلیم عادل شیخ کی سیاسی مقدمات میں گرفتاری کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پیپلز پارٹی کا جمہوریت کا بھاشن حلیم عادل کی باری تیل لینے چلا گیا،سیاسی مخالفوں کو جھوٹے مقدموں میں جیل ڈلوا کے اپنے غنڈوں سے تشدد کروانا انتہائ قابل مذمت ہے۔حلیم عادل کو فی الفور رہا کریں https://t.co/LwriWH93On
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 22, 2021
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفوں کو جھوٹے مقدموں میں جیل میں قید کرا کر اپنے غنڈوں سے تشدد کروانا انتہائی قابل مذمت ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حلیم عادل شیخ کو فی الفور رہا کیا جائے۔
The post ”سندھ حکومت نے سنٹرل جیل میں میرے والد پر جان لیوا حملہ کرایا“ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.