سندھ پولیس کے ریٹائرڈ آئی جی کے اربوں کے اثاثے سامنے آ گئے

 

سندھ پولیس کے ریٹائرڈ آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن بھی نیب کے نشانے پر آگئے,نجی ٹی وی کے مطابق سابق آئی جی نصرت منگن کے خلاف نیب کراچی نے نصرت حسین منگن کے 7 ارب سے زائد اثاثوں کا سراغ لگا لیا,جس کے بعد نیب نے تحقیقات شروع کر دیں۔نصرت منگن کے اثاثہ جات کی تصدیق کا عمل شروع کر دیا گیا ، نیب حکام ضلع ٹھٹھہ میں نصرت منگن کی اراضی کی تصدیق کے لیے ڈپٹی کمشنر سے بھی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

نیب ذرائع کے مطابق نصرت منگن اور ان کی فیملی کے ارکان کے نام ضلع ٹھٹھہ کے مختلف علاقوں میں 96 ایکڑ ارضی ہے۔ سرکاری اور 4 نجی بینکوں کے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں، نصرت منگن نجی بینک میں پیر سرمد کے نام سے کھلنے والے اکاؤنٹ کو بھی آپریٹ کرتے رہے، اس اکاؤنٹ سے سابق آئی جی جیل کے اکاؤنٹ میں کروڑوں کی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔

نصرت حسین منگن ذرائع کے مطابق نجی بینک میں چند دیگر اکاؤنٹس بھی مشتبہ ہیں، نیب نے عائشہ خاتون اور میرا خاتون کے اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی طلب کر لیں, نصرت منگن کی ملکیت میں رانی پور میں سی این جی اسٹیشن بھی ہے۔

نصرت منگن رواں سال ریٹائرڈ ہوئے ہیں، تحقیقات کا سامنا کرنے والے پولیس افسر کی زیادہ پوسٹنگ سینٹرل جیل کراچی میں رہی، دوران سروس بھی نصرت منگن مخلتف الزامات کا سامنا کرتے رہے ہیں۔

The post سندھ پولیس کے ریٹائرڈ آئی جی کے اربوں کے اثاثے سامنے آ گئے appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: