سندھ پولیس کے 500 افسران اور اہلکاروں نے گلگت بلتستان کا رخ کر لیا

سندھ پولیس کے 500 افسران اور اہلکاروں نے گلگت بلتستان کا رخ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں عام انتخابات میں سیکیورٹی امور کی انجام دہی کے لیے سندھ پولیس کے 500 افسران اور اہلکار گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ گلگت بلتستان میں پندرہ نومبر کو ہونے والے عام انتخابات کی سکیورٹی پر مامور رہیں گے۔

سندھ پولیس کے حکام کی جانب سے اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سندھ پولیس کی سربراہی ایس ایس پی شاد ابن مسیح کر رہے ہیں،

محکمہ داخلہ سندھ کو گلگت بلتستان حکومت نے خط لکھا تھا، جس میں انہوں نے الیکشن کے دوران سیکیورٹی امور کے لیے نفری بھیجنے کی درخواست کی  تھی، جس پر سندھ پولیس کے 500 افسران اور اہلکاران گلگت بلتستان پہنچے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق سندھ پولیس کی گلگت بلتستان پہنچنے والی نفری سندھ حکومت کی منظوری کے بعد بھیجی گئی ہے، گلگت بلتستان بھیجی جانے والی پانچ سو افراد پر مشتمل نفری میں افسران اور اہلکار شامل ہیں جو 15 نومبر کو عام انتخابات کی سکیورٹی پر مامور رہنے کے بعد واپس آ جائے گے۔

The post سندھ پولیس کے 500 افسران اور اہلکاروں نے گلگت بلتستان کا رخ کر لیا appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: