سندھ کے علاقے کشمور میں ماں اور 4 سالہ بچی اجتماعی زیادتی کا نشانہ

سندھ کے شہر کشمور میں ماں اور اس کی 4 سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق خاتون کو کراچی سے کشمور نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا گیا جس کے بعد اسے بچی سمیت اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بیچ دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق اطلاع ملنے کے فوراً بعد مقدمہ درج کرکے کارروائی کی گئی اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے،جبکہ بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون اور بچی کا میڈیکولیگل کرایا گیا ہے جس میں دونوں سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے، ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے بعد جلد ہی دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔

The post سندھ کے علاقے کشمور میں ماں اور 4 سالہ بچی اجتماعی زیادتی کا نشانہ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: