سوشل میڈیا پرسسرال ڈے پر چھٹی کا نوٹیفکیشن وائرل

کراچی(این این آئی)سوشل میڈیا اور مختلف واٹس گروپ پرسندھ حکومت کا پیر(28دسمبر)کو سسرال ڈے پر چھٹی کا جعلی نوٹیفکیشن گردش کررہا ہے۔سندھ حکومت نے جعلی نوٹیفکیشن کانوٹس لیتے ہوئے۔ایف آئی اے سائبرکرائم کو خط لکھ دیاہے۔سوشل میڈیا اور مختلف واٹس ایپ گروپ پر سندھ حکومت کے نام سے منسوب ایک نوٹیفکیشن وائرل ہورہا ہے جس میں 28 دسمبر یعنی پیر کو سسرال ڈے پر چھٹی کا بتایا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت سندھ نے پیر 28 دسمبر کو ورلڈ (وائف)سسرال ڈے پر چھٹی دی گئی ہے۔سندھ حکومت ذرائع کے مطابق یہ بالکل جعلی اور غلط طور پر منسوب کیا گیا

نوٹیفکیشن ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ٹوئٹر پر بعض صارفین نے یہ نوٹیفکیشن پوسٹ کیا ہے اور ساتھ ہی اس پر طنز و مزاح کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری جانب سندھ حکومت نے جعلی نوٹفکیشن کانوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے سائبرکرائم کو خط لکھ دیاہے۔خط میں کہاہے کہ سوشل میڈیا پرگردش کرنے والے نوٹیفکیشن جعلی ہے۔جعلی سرکلر پر انکوائری کی جائے ۔خط میں کہاگیاہے کہ ایسا پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔جعلی نوٹیفکیشن کو سوشل میڈیا سے ہٹایا جائے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: