سوشل میڈیا پر پاک فوج سے منسوب گردش کرتے اس لیٹر کی کیا حقیقت ہے؟ جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی اداروں کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا فیکٹری کی گھناؤنی سازشیں جاری ہیں، بھارتی ایجنسی را کا آلہ کار میجر گورو آریا ایک بار پھر پاک فوج کو بدنام کر نے لیے سرگرم ہوگیا۔بھارت کی جانب سے پاکستان کیخلاف گھناؤنے پروپیگنڈے کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی میجر گورو آریا اپنی اوچھی حرکتوں سے باز نہ آیا، بھارتی فوج



کے میجر نے پاک فوج کے سربراہ کے حوالے سے ایک جعلی لیٹر سوشل میڈیا پر پھیلا دیا۔بھارتی میجر گورو آریا کا جعلی لیٹر پھیلانے کا مقصد پاک فوج اور عوام میں دوریاں پیدا کرنا ہے، اس میجر کے جعلی لیٹر پھیلانے کا واضح مقصد پاکستانی اداروں کو بدنام کرنا ہے۔بھارتی خفیہ ایجنسی را کے نئے پروپیگنڈے سے پاکستان مخالف ہائبرڈ جنگ واضح ہے، پاکستانی عوام بھارتی عزائم اور دہشت گردی سے بخوبی واقف ہیں، دشمن جانتا ہے کہ پاک فوج اور عوام میں احترام اور محبت کے رشتے کے درمیان کوئی نہیں آسکتا۔اس حوالے سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتا ہے، بھارت پاکستان کیلئے مشکلات پیدا کرنا چاہتا ہے،4،5ماہ ہم نے حب الوطنی سے گزارے تو کچھ نقصان نہیں ہوگا۔پاکستان کیخلاف عالمی سطح پرسازش کی جارہی ہے، ہمیں عقل اور ذمہ داری کام لینا چاہیے،اگلے 4 سے 5ماہ بہت اہم ہیں ہمیں اس میں بھرپور کردارادا کرنا ہوگا۔



Pakistan flag on soldiers arm. Pakistan troops (collage)





%d bloggers like this: