سونے کی قیمت نے یکدم بڑی چھلانگ لگا دی! فی تولہ سونے کی قیمت کیا ہوگئی؟

کراچی(نیوز ڈیسک) بلین مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔



اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں 39 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی ٹریڈنگ 1955 ڈالر پر ہوئی۔


انٹرنیشنل مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں قیمتوں کو پر لگ گئے اور قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔


آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمت میں بالترتیب 1350 اور 1158 روپے کا اضافہ ہوا۔

حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 16 ہزار اور دس گرام کی قیمت 99 ہزار 451 روپے تک پہنچ گئی۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹ میں لین دین نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔





%d bloggers like this: