سونے کی قیمت کی اڑان جاری ، مزید مہنگا ہو گیا 

کراچی(این این آئی) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید 100روپے کے اضافے سے ایک لاکھ13ہزار650روپے کی سطح پرپہنچ گیا ۔صراف اینڈ جیولر ز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت2ڈالر کے اضافے سے1880ڈالرہوگئی جس کے زیر اثر مقامی مارکیٹوں میں سونے کیقیمت میں اضافے کا رجحان برقراررہا او ر ایک تولہ سونے کی قیمت 100روپے کے اضافے سے1لاکھ 13ہزار650روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 86روپے کے اضافے سے97436روپے ہوگئی۔چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1320روپے برقرار

Leave a Reply

%d bloggers like this: