سکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بس کھائی میں جا گری 16 افراد جاں بحق،بدقسمت مسافرکہاں سے آرہے تھے؟جانئے

اسکردو (این این آئی)اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مسافر بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہو گئی۔پولیس کے مطابق راولپنڈی سے اسکردو جانے والی بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی اور تونگوس کے مقام پر کھائی میں جا گری۔پولیس حکامکے مطابق بس میں 18 مسافر سوار تھے، 10 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ،مزید 6 افراد بعد میں دم توڑ گئے۔پولیس نے حادثے میں 16 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرائیور اور کنڈیکٹر سمیت 6 مسافروں کی شناخت کر لی گئی

ہے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: