سیاسی ماحول پر چھائے بے یقینی کے بادل چھٹ گئے، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

سیاسی ماحول پر چھائے بے یقینی کے بادل چھٹ گئے، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

سیاسی ماحول پر چھائے بے یقینی کے بادل چھٹ گئے، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

اپوزیشن اتحاد کی جانب سے حکومت مخالف لانگ مارچ کو ملتوی کیے جانے کے بعد ملک میں کاروباری صورتحال بہتری کی جانب بڑھنے لگی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروباری رجحان دیکھا گیا ہے جس سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے اور اسٹاک مارکیٹ ہنڈرڈ انڈیکس میں بھی 45 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور ہوچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آج اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز میں ہی مثبت رجحان شروع ہوگیا تھا دوپہر 12 بجے تک زبردست کاروبار دیکھا گیا اور ہنڈر ڈ انڈیکس میں 671 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تاہم کاروبار کے اختتام تک ہنڈرڈ انڈیکس593.25 پوائنٹس اضافے کے بعد 45450.31 پوائنٹس پر بند ہوا، اور 45 ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی ہے۔

آج ہونے والے کاروبار کے دوران26 کروڑ 31 لاکھ 25 ہزار791 شیئرز کا کاروبار ہوا ہے جس میں سرمایہ کارو ں کو 80 ارب روپے کافائدہ ہوا ہے۔

The post سیاسی ماحول پر چھائے بے یقینی کے بادل چھٹ گئے، اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.