سینئر صوبائی وزیر خوراک پنجاب علیم خان کرونا وائرس کا شکار

پنجاب کے سینئر وزیر خوراک علیم خان کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق علیم خان کی طبیعت کچھ دنوں سے ناساز تھی تاہم طبیعت میں مزید بگاڑ کی صورت میں انہوں نے ٹیسٹ کروایا تو وہ پازیٹو  آیا ہے جس کے بعد سینئر وزیر نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ اس وقت پنجاب حکومت اور اسمبلی کے افسران اور صوبائی وزیر خوراک میاں اسلم بھی کرونا کا شکار ہیں اور پاکستان میں کرونا کے پھیلاؤ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

%d bloggers like this: