سینما اور تھیٹر بند ، مزارات کو فوری بند کرنے کی ہدایات جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے اجلاس میں بڑے فیصلے کر لیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کی دوسری لہر کے دوران پاکستان میں کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور گزشتہ روز بھی مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد رہی جب کہ تقریباً 4 ماہ بعد ملک میں ایک دن میں ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی مثبت آنے کی شرح 5.3 فیصد رہی۔تاہم ملک میں کورونا کیسز کی شرح، وائرس سے متاثرہ افراد

کی اموات اور ہسپتال میں داخلوں میں اضافے کی نشاندہی کے بعد موجود صورتحال کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں مزارات ، سینمااور تھیٹرز کو بندکرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے جبکہ ان کی فوری بندش کے حوالے سے احکامات بھی جاری کر دیے گئے ہیں ۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 21 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار21 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 48 ہزار 184 ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 708 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 7 ہزار 831، سندھ میں ایک لاکھ 51 ہزار 352، خیبر پختونخوا میں 41 ہزار 69، بلوچستان میں 16 ہزار 195، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 394، اسلام آباد میں 22 ہزار 432 جبکہ آزاد کشمیر میں 4 ہزار 911 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 47 لاکھ 73 ہزار496 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 989 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 20 ہزار65 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 109 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: