سینٹ انتخابات ،اپنا چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین لانے کیلئے(ق) لیگ کے ارکان اسمبلی اہمیت اختیار کرگئے

اسلام آباد(این این آئی)آئندہ ماہ ہونے والے سینیٹ انتخابات اور ایوان بالا میں اپنا چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین لانے کے لئے (ق) لیگ کے ارکان اسمبلی اہمیت اختیار کرگئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق آئندہ ماہ 48 سینیٹرز اپنی مندت مکمل کرکے ریٹائر ہوجائیں گے ان کی جگہ نئےسینیٹرز کا انتخاب عمل میں آئے گا۔ تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کی طرح سینیٹ میں بھی اپنی برتری قائم کرنے کے لیے اتحادی جماعتوں کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں جی ڈی اے، ایم کیو ایم، (ق) لیگ اور بی اے پی

کی درپردہ مشاورت جاری ہے۔سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ (ق) کے صوبائی ارکان کے ووٹ انتہائی اہمیت اختیار کرگئے ہیں ، (ق) لیگ کی جانب سے بھی آئندہ چند روز میں بڑا اعلان متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کی چیئرین شپ کے لیے بطور امیدوار صادق سنجرانی کے نام پر اتفاق کی صورت میں ڈپٹی چیئرمین پی ٹی آئی کا ہوگا اور اس کے لیے سینیٹر مرزا محمد آفریدی کا نام ڈپٹی چیئرمین کے لئے زیر غور ہے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: