سینٹ انتخابات: بلوچستان سے پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالقادر ایک دن قبل پارٹی میں شامل ہوئے

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بلوچستان سے عبدالقادر  کو سینیٹ کا ٹکٹ دیے جانے پر بہت سے سوالات اٹھا دئیے گئے۔

ٹکٹ کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ عبدالقادر پی ٹی آئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے مشترکہ امیدوار ہیں اس لیے پی ٹی آئی نے انہیں ٹکٹ دیا ہے۔

مگربعد ازاں جب جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں انہیں یاد دلایا گیا کہ عبدالقادر صاحب تو ایک روز پہلے تک بلوچستان عوامی پارٹی کا حصہ تھے تو انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ ایک روز پہلے ہی پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عبدالقادر کو ایک روز قبل باقاعدہ پارٹی میں شامل کر کے پی ٹی آئی کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔ لہذا اب وہ پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے ہی سینٹ الیکشن لڑیں گے۔

%d bloggers like this: