سینیٹ انتخابات ، جے یو آئی کے 2 صوبوں سے امیدوار فائنل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)جمعیت علمائے اسلام(ف) نے بھی دو صوبوں سے سینیٹ الیکشن کے لیے اپنے امیدوار فائنل کر لیے۔نجی ٹی وی کے مطابق جے یو آئی (ف) نے دو صوبوں سے سینیٹ الیکشن کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ترجمان جے یو آئی کا کہنا ہے کہ پارٹی نے خیبر پختون خوا اور بلوچستان سے امیدواروں کو فائنل کیا ہے،کے پی جنرل نشست کے لیے عطاالرحمان اور طارق خٹک کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔ صوبہ خیبر پختون خوا سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر زبیر علی، خواتین کی سیٹ پر نعیمہ کشوراور اقلیتی

نشست پر رنجیت سنگھ جے یو آئی (ف) کی جانب سے امیدوار ہوں گے۔انکاکا کہنا تھا کہ بلوچستان کی جنرل نشستوں پر عبدالغفور حیدری اور خلیل احمد بلیدی امیدوار ہوں گے، ٹیکنوکریٹ سیٹ پر کامران مرتضیٰ، خواتین کی نشست پر آسیہ ناصر اور اقلیتی نشست پر ہیمن داس کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔جے یو آئی (ف) نے صوبہ بلوچستان سے جنرل نشستوں پر مولانا عبدالغفور حیدری اور خلیل احمد بلیدی کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر کامران مرتضیٰ، خواتین کی نشست پر آسیہ ناصر اور اقلیتی نشست پر ہیمن داس کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ نے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کی منظوری سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی آئندہ مدت کے لیے شیری رحمان، سلیم مانڈوی والا کا نام فائنل کر لیا گیا ہے، ٹیکنوکریٹ کی مخصوص نشست پر ڈاکٹر کریم خواجہ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ خواتین کی مخصوص نشست پر پلوشہ خان کو نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی نے جنرل نشست کے لیے جام مہتاب ڈاہر اور تاج حیدر کو بھی ٹکٹ دینے کافیصلہ کیا ہے۔ سینیٹ الیکشن کے لیے نامزد امیدواروں کو وزیراعلی ہاؤس سندھ طلب کر لیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کے سینیٹ امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف سینٹ الیکشن کیلئے اپنے کچھ امیدواروں کو سامنے لے آئی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تحرک انصاف نے سینٹ کی زیادہ تر نشستوں پراپنے امیدواروں کے نام فائنل کر لئے ہیں اسلام آباد سے عبدالحفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد تحریک انصاف کی امیدوار فائنل کی گئی ہے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پنجاب سےسیف اللہ نیازی ڈاکٹر زرقا اور بیرسٹر علی ظفر امیدوار ہوں گے، باقی نشستوں کا اعلان بعد میں ہو گاجبکہ خیبر پختونخواہ سے شبلی فراز، محسن عزیز، دوست محمد، ثانیہ نشتر اور فرزانہ کا نام حتمی فہرست میں شامل کیا گیا ہے باقی نشستوں پر اعلان بعد میں ہو گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ سے فیصل واوڈا سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے اور ٹیکنو کریٹ نشست پر سیف اللہ ابڑو تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے جب کہ بلوچستان سے عبدالقادر کا نام سینیٹ کےلیے فائنل کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: