سینیٹ انتخابات فروری میں نہیں ہونگے بلکہ ۔۔۔۔ مشہور سیاسی نجومی کی حیران کن پیشگوئی

کراچی (ویب ڈیسک)پی پی پی رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ انہوں نے خواب میں دیکھا ہے سینیٹ انتخابات مارچ میں ہی ہوں گے۔منظور وسان نے پی پی رہنما ناصر حسین شاہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران حکومت سے متعلق کہا ہے نئے سال کاخواب دیکھا ہے، یہ لوگ نا اہل ہیں



ان کیلئے نئے سال میں مزید مشکلات پیدا ہوں گی۔جبکہ صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا غیر قانونی عمارتوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ کچھ عرصے سے بلڈنگ بنانے کی اجازت روکی ہوئی تھی، وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ اجلاس میں سرزنش کی، وزیر اعظم نے کہا آپ جان بوجھ کر اجازت نہیں دے رہے۔ یہ وزیر اعظم صاحب کے احکامات پر ہم نے اجازت دی ہے، عدالت نے کہا ہے کہ چھوڑیں وزیر اعظم کے حکم کو۔ناصر حسین شاہ نے کہا عدالتی احکامات پرمن وعن عملدرآمد کرائیں گے۔







%d bloggers like this: