
پاکستان مسلم لیگ ن نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست مرتب کرلی ہے۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارلیمانی بورڈ نے سینیٹ انتخابات کیلئے ٹکٹس جاری کرنے کیلئے فیصلہ کرلیا ہے اور صوبہ پنجاب سے پانچ رہنماؤں کو ٹکٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
مسلم لیگ کی جانب سے سینیٹ کی جنرل نشستوں کیلئے پرویز رشید، مشاہد اللہ خان، پروفیسر ساجد میر جبکہ ٹیکنو کریٹ کی نشست پر اعظم نذیر تارڑ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Following candidates have been proposed by the PML-N for the Senate Elections 2021 from Punjab. pic.twitter.com/tOQOprnuAT
— PMLN Punjab (@PMLNPunjabPk) February 12, 2021
پارلیمانی بورڈ نے سینیٹ میں خواتین کی مخصوص نشست کیلئے سعدیہ عباسی کے نام کی منظوری دی ہے۔
پارلیمانی بورڈ نے خیبرپختونخوا اسمبلی سے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا اختیار مقامی تنظیم کودیدیا ہے کہ وہ صوبےسے ن لیگ کے امیدوار کا فیصلہ خود کرے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق سینیٹ کی 48 نشستوں پر پولنگ3 مارچ کو ہوگی۔
The post سینیٹ انتخابات میں ن لیگ کے حتمی امیدواروں کی فہرست سامنے آگئی appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.