سی سی پی او لاہور عمر شیخ کا تبادلہ نئے سی سی پی او لاہور کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر(سی سی پی) اولاہورعمر شیخ کو تبدیل کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے ممطابق غلام محمود ڈوگر نئے سی سی پی او لاہور ہوں گے۔عمر شیخ کو ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹبلری تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کا عہدہ تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن وزیراعلیٰ پنجاب نے جاری کیا۔غلام محمود ڈوگر پہلے فیصل آباد میں تعینات تھے اور مختلف اضلاع میں ڈی پی او بھی رہے۔ غلام محمود ڈوگر آر پی او ملتان تعینات تھے اور اب نہیں سی سی پی او لاہور بنا دیا گیا ہے۔عمر شیخ اس وقت خبروں کی زینت بنے جب انہوں نے

موٹر وے پر زیادتی کیس میں متاثرہ خاتون کے متعلق بیان دیا۔نجی ٹی وی ہم نیوز کی اطلاع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کچھ روز قبل عمر شیخ کو بلا کر جرائم کنٹرول کرنے کی ہدایت کی تھی۔ آئی جی پنجاب نے بھی انہیں بہتری لانے کا کہا تھا۔عمرشیخ نے پولیس میں کافی تبدیلیاں کیں لیکن وہ جرائم کنٹرول کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے لاہور کے16 ایس ایچ اوز کو بلیک لسٹ کیا اور متعدد اہلکاروں کو بد عنوانی اور فرائض کے انجام میں سستی برتنے پر حوالات میں بھی بند کیا۔انہوں نے کہا تھا کہ یکم جنوری2021 سے لاہور پولیس کو نیویارک پولیس بنادیا جائےگا لیکن نئے سال کے پہلے دن وہ خود تبدیل ہوگئے ہیں۔ ہم نیوز کے مطابق عمر شیخ کے آئی جی پنجاب کیساتھ بھی تعلقات ٹھیک نہیں تھے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: