سی پیک کو سبو تاژ کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،ترجمان چینی وزارت خارجہ

سی پیک کو سبو تاژ کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،ترجمان چینی وزارت خارجہ

چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کو سبوتاژ کرنے کی تمام تر سازشیں ناکام ہوں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لیجان ژاؤ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی مثبت کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ چین دہشت گرد قوتوں کے خلاف کارروائیوں میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

واضح ہو کہ چند روز پہلے پاکستان کے وزیر داخلہ شاہ محمود قریشی اور ترجمان پاک فوج بابر افتخار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے شواہد عالمی برادری کے سامنے پیش کیے تھے۔

پاک چین اقتصادی راہداری اور گوادر پورٹ سے بھارت شدید خائف ہے اور یہ بات ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ بھارت نےان منصوبوں کو سبوتاژ کرنے کیلئے باقاعدہ طور پر فنڈز مختص کیے ہیں تاکہ پاکستان خصوصاً بلوچستان میں پاکستان مخالف تحاریک کو ابھارا جائے اور ان منصوبوں کو نقصان پہنچایا جاسکے۔

پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و سلامتی اور اپنے پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کیلئے پہل کی ہے ، وزیراعظم عمران خان نے بھی بھارتی ہم منصب کو مزاکرات کی میز پر آکر معاملات کو حل کرنے کی دعوت دی مگر بھارت ہمیشہ کی طرح اس بار بھی مزاکرات سے بھاگ کر سازشیں بننے میں مصروف ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا بیان بھارت کیلئے ایک پیغام ہے کہ وہ پاکستان میں اپنے مذموم عزائم کو عملی جامہ پہننانے سے باز رہے ۔

The post سی پیک کو سبو تاژ کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،ترجمان چینی وزارت خارجہ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: