شادی کے منتظر نوجوانوں کیلئے خوشخبری، سونا کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی آئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 10 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونا 686 روپے سستا ہوا ہے اور اس کی قیمت 94 ہزار 307 روپے ہوگئی ہے۔



دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوا ہے، یہاں فی اونس سونا 20 ڈالر سستا ہو کر 1787 ڈالر کا ہوگیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ 2 دنوں کے دوران پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ جمعہ کے روز سونا 300 روپے جبکہ جمعرات کو یہ 200 روپے مہنگا ہوا تھا۔ اس سے قبل بدھ کو سونے کی قیمت میں 300 جبکہ منگل کو 2300 روپے کی کمی ہوئی تھی۔







%d bloggers like this: