شرم آنی چاہیے!!!عوام کو جلسوں میں شرکت کے لیے اکساتے ہیں اور خود نجی محفلوں میں۔۔۔۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے اپوزیشن پر چڑھائی کر دی

لاہور(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی اپنی نجی محفل میں کورونا ایس او پیز فالو کرتے ہیں، کرونا ٹیسٹ کے بغیر نجی محافل میں شرکت نہیں کرتے اور عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے کے لیے جلسوں کا اعلان کررہے ہیں ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری



اپنے پیغام میں مراد سعید نے کہا کہ ’’اپنی نجی محفل میں شرکت کیلے کرونا ٹیسٹ لازمی اور عوام کو کرونا ایس او پیز کے خلاف جا کے جلسوں میں شرکت پر اکسانا۔اپنی چوری بچانے کیلئے کس حد تک گریں گے؟‘‘۔ اپنی ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ’’پی ڈی ایم کی جماعتیں جہاں حکومت میں ہیں وہاں لاک ڈاون اور جزوی لاک ڈاون کرنے جا رہے ہیں لیکن جہاں اپوزیشن میں وہاں جلسے کرینگے. کیا اپوزیشن عوام سے شکست کا بدلہ لینا چاہ رہے ہیں یا بوکھلاہٹ کا شکار ہیں؟ وبا پر قابو پانےاور معاشی نقصان سے بچنے کیلے این سی او سی کے تجاویز پر عمل ضروری ہے ‘‘۔واضح رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے 22 نومبر کو پشاور میں جلسے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے پابندی کے باوجود پی ڈی ایم نے جلسے کے لیے پنڈال سجانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ دوسری جانب ایک اور خبرکےمطابق پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کا 22 نومبر کو پشاور جلسہ ہرصورت ہوگا۔جاری بیان میں ترجمان پی ڈی ایم نے کہا ہے کہ پشاور جلسے کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کے پاور شوز سے گھبرا کرحکومت کو کورونا یاد آگیا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم کے مطابق کارکنان کورونا ایس اوپیز پرعمل پیرا ہوکر اور ماسک پہن کر جلسے میں شرکت کریں گے۔ انتقامی کارروائیوں سے اپوزیشن کی تحریک رکےگی نہیں بلکہ رفتار مزید تیز ہوگی۔خیال رہے کہ پی ڈی ایم نے گزشتہ روز چارٹر آف پاکستان سے متعلق پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی تھی جو میثاق پاکستان مسودے پر سفارشات تیار کرے گی۔







%d bloggers like this: