شہبازشریف منی لانڈرنگ کیس :پاپڑ والے، کباڑیئے اور چپڑاسی کے بعد گوالے کی انٹری

شہبازشریف منی لانڈرنگ کیس میں پاپڑ والے، کباڑیئے اور چپڑاسی کے بعد گوالے کی بھی انٹری ہوگئی،دودھ فروش کے اکاؤنٹس سے سیلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے منتقلی کا انکشاف سامنے آگیا۔

پتوکی کے دودھ فروش کے اکاؤنٹس سے ایک لاکھ 63 ہزار940 ڈالر سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے ہیں۔

رانا ذیشان کی جانب سے نیب کو جمع کروائے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ 2007 میں میرے نام سے انگلینڈ سے لاکھوں روپے سلمان شہباز کے اکاؤنٹس میں منتقل ہونے کی کچھ خبر نہیں، میں اپنی زندگی میں صرف ایک بار وزٹ ویزے پر دبئی گیا،میرا شہباز شریف یا اسکی فیملی کے کسی ممبر سے کوئی تعلق واسطہ نہیں، میرا سلیمان شہباز سے کوئی کاروباری یا ذاتی لین دین نہیں ، میرا نام غیر قانونی طور پر استعمال کرنے پر سلمان شہباز کیخلاف کارروائی کی جائے۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ انکوائری میں نئے انکشافات سامنے آئے تھے، نیب دستاویزات میں کہا گیا تھا کہ سندھ کے قصبے گوٹھ گجو کے بجری فروش پرویز پھلپوٹو کے نام سے 45 ہزار 450 امریکی ڈالر سلمان شہباز کو منتقل ہوئے÷

نیب دستاویز میں کہا گیا تھا کہ 6 مئی 2010 کو الزارونی ایکسچینج دوبئی سے رقم سلمان شہباز کو منتقل ہوئی، پرویز پھل پوٹو کا کہنا ہے کہ عمرہ کی غرض سے صرف ایک مرتبہ سعودی عرب گیا اس کے علاوہ کہیں نہیں گیا، میری ماہانہ آمدنی 25 سے 30 ہزار ہے اتنی رقم تو کبھی دیکھی ہی نہیں۔

بجری فروش نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میرے اتنے وسائل نہیں کہ اتنی رقم کسی کو دے سکوں، دو وقت کی روٹی بامشکل کماتے ہیں، ڈالرز تو کبھی دیکھے ہی نہیں، شہباز خاندان نے کاروباری یا ذاتی تعلق نہیں ہے۔

The post شہبازشریف منی لانڈرنگ کیس :پاپڑ والے، کباڑیئے اور چپڑاسی کے بعد گوالے کی انٹری appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: