
شہباز شریف کے بیان "جس موٹروے پر خاتون کا ریپ ہوا تھا، وہ موٹروے الحمداللہ نوازشریف نے بنائی تھی” پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے
گزشتہ روز شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بیان دیا کہ جس موٹروے پر ریپ کا واقعہ پیش آیا وہ موٹروے الحمداللہ میاں نواز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ ن نے بنائی ہے۔
شہبازشریف کے اس بیان پر ن لیگی ارکان اسمبلی ڈیسک بجاتے رہے
شہباز شریف کے دئیے گئے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے شہباز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، کچھ سوشل میڈیا صارفین نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا میڈیا کا معیار ن لیگ اور تحریک انصاف کیلئے مختلف ہے؟ اگر ایسا ہی بیان عمران خان نے دیا ہوتا تو اس پر میڈیا کا کیا ردعمل ہوتا؟ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق اگر یہی بیان عمران خان دیدیتا تو اسکے خلاف استعفوں کے مطالبے کے ٹرینڈ ز چل چکے ہوتے ، میڈیا گلا پھاڑ پھاڑ کر عمران خان پر تنقید کررہا ہوتا اور استعفے کا مطالبہ کررہا ہوتا۔
سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ حیرت ہے کہ یہ شخص پنجاب پر 12 سال حکمرانی کرگیا۔
میر محمد علی خان نے شہباز شریف کے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ کیا یہ شخص سٹھیا گیا ہے یا یہ کسی کے جنازہ پر بھی رقص کرنے کا خواہاں ہے ؟ یہ کیسے لوگ ہیں۔
یہاں یہ کہنا غیر مُناسب نہیں ہو گا کہ جس سیالکوٹ موٹروے پر یہ اندوہناک واقعہ ہُوا ہے وہ موٹروے بھی جناب نواز شریف نے بنائ ہے
شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں خطاب
Are you serious
کیا یہ شخص سٹھیا گیا ہے یا یہ کسی کے جنازہ پر بھی رقص کرنے کا خواہاں ہے ؟
یہ کیسے لوگ ہیں۔
— Mir Mohammad Alikhan (@MirMAKOfficial) September 14, 2020
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے تبصرہ کیا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف موٹروے سانحہ جیسا واقعات کی آئندہ روک تھام کے لیے تجاویز دینے کی بجائے اپنی سیاست چمکاتے رہے۔ انکی سوچ موٹروے سے شروع ہوتی ہے اور موٹروے پر ہی ختم ہوتی ہے۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف موٹروے سانحہ جیسا واقعات کی آئندہ روک تھام کے لیے تجاویز دینے کی بجائے اپنی سیاست چمکاتے رہے۔ انکی سوچ موٹروے سے شروع ہوتی ہے اور موٹروے پر ہی ختم ہوتی ہے۔ pic.twitter.com/n84QYqGsrg
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) September 15, 2020
اے آروائی کے پروڈیوسر عدیل راجہ نے سوال اٹھایا کہ ریپ والی موٹروے نون لیگ نے بنائی تھی۔ شہباز شریف۔۔ اب کوئی ان صاحب سے استعفی کیوں نہیں مانگ رہا؟ ایسے بےحسی کم ہی دیکھی ہو گی عوام نے!
ریپ والی موٹروے نون لیگ نے بنائی تھی۔ شہباز شریف۔۔ اب کوئی ان صاحب سے استعفی کیوں نہیں مانگ رہا؟ ایسے بےحسی کم ہی دیکھی ہو گی عوام نے! https://t.co/i8cYELZ7K7
— Adeel Raja (@adeelraja) September 15, 2020
سعادت یونس نے سوال کیا کہ انداذہ لگائیں شہباز شریف جیسا موٹروے والا بیان اگر عمران خان دیا ہوتا تو میڈیا کیا حال کرتا۔ اتنے بدیانت لوگ ہیں یہ لفافے۔
انداذہ لگائیں شہباز شریف جیسا موٹروے والا بیان اگر عمران خان دیا ہوتا تو میڈیا کیا حال کرتا۔
اتنے بدیانت لوگ ہیں یہ لفافے— Sadat Younis (@sadat_younis) September 14, 2020
ناصر خان نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ نون لیگ والے کل اسمبلی میں ریپ کے افسوسناک واقعہ پر بحث کے دوران ہنس رہے تھے قہقے لگا رہے تھے شہباز شریف نے کہا کہ جس موٹروے پر ریپ ہوا وہ بھی نواز شریف نے بنایا انکو اس عورت سے کوئی ہمدردی نہیں بس سیاست کر رہے تھے
نون لیگ والے کل اسمبلی میں ریپ کے افسوسناک واقعہ پر بحث کے دوران ہنس رہے تھے قہقے لگا رہے تھے شہباز شریف نے کہا کہ جس موٹروے پر ریپ ہوا وہ بھی نواز شریف نے بنایا انکو اس عورت سے کوئی ہمدردی نہیں بس سیاست کر رہے تھے
— nas (@naskhan206) September 15, 2020
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے سوال اٹھایا کہ اگر یہی بات عمران خان نے کی ہوتی تو بکاؤ میڈیا کا کیا ردعمل ہونا تھا ؟؟؟
الحمدللہ جس موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی ہوئی الحمدللہ وہ موٹروے نوازشریف نے بنائی۔
شہباز شریفاگر یہی بات عمران خان نے کی ہوتی تو بکاؤ میڈیا کا کیا ردعمل ہونا تھا ؟؟؟
— Realist (@law4all3) September 15, 2020
مرادسعید کی گاڑی کا پیٹرول موٹروےپر ختم ہوجائےتو پھر پتا چلےگا- رہنما PPP قادر پٹیل
جس موٹروے پر ریپ ہوا وہ موٹروےبھی نوازشریف نےبنائی تھی۔ رہنماء PMLn شہباز شریفموٹروےواقعہ پہ اسمبلی تقاریر کےدوران ان بیانات پہ کسی صحافی نےافسوس کیا نہ مذمت کی۔
انکا اخلاقی معیار مشروط ہے— Asif Javed (@AsifJav16221987) September 15, 2020
Is this man for real? What is he trying to say here?
Khwaja Asif also approves of this insensitive statement. pic.twitter.com/a2lXqiS6gs
— Maria Memon (@Maria_Memon) September 14, 2020
The post شہبازشریف کے سانحہ موٹروے سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.