شہبازگل کے احسن اقبال پر لفظی وار، احسن اقبال کو فکری بددیانت قرار دیدیا

ڈاکٹر شہبازگل کے احسن اقبال پر لفظی وار۔۔ احسن اقبال کو فکری بددیانت قرار دیدیا

تفصیلات کے مطابق کسی سوشل میڈیا صارف نے ایک ویڈیو شئیر کی جو کبیروالا کی تھی ، اس ویڈیو میں کچھ اغواکار بھرے بازار میں گن پوائنٹ پر خاتون کو اغوا کر کے مہران کار میں لے جا رہے تھے۔ اغوا کار اردگرد موجود لوگوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دے رہے تھے۔ خاتون چیخ و پکار کر رہی ہے مدد کے لیے پکار رہی تھی۔

احسن اقبال نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لاقانونیت کی انتہا ہے

جس پر ڈاکٹر شہباز گل نے احسن اقبال کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کمال کے مالی اور فکری بددیانت ہیں جناب کہ پوری بات نہیں بتائیں گے۔ اس واقعہ میں ملوث افراد کو صرف چھ گھنٹے میں دوسرے ضلع سے گرفتار کروا لیا گیا تھا۔

ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ منفی سوچ سے مثبت توقع تو نہیں ہے بالکل جیسے مکھی صحت مند جسم کی بجائے زخم پر بیٹھنا زیادہ پسند کرتی ہے۔

دوسری جانب ڈی پی او خانیوال نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کبیروالا میں اسلحہ کے زور پر خاتون کو اغوا کرنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا گیا ہے ۔ اے ایس پی کبیروالا کی سربراہی میں کبیروالا پولیس نے 6 گھنٹے میں خاتون کو ملتان سے بازیاب کروالیا۔تمام ملزمان کو گرفتار اور ان سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

The post شہبازگل کے احسن اقبال پر لفظی وار، احسن اقبال کو فکری بددیانت قرار دیدیا appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: