شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو رہا کرنے کا فیصلہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے والدہ کے انتقال پر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو پیرول پر رہائی دینے کا فیصلہ کر لیا۔نجی ٹی وی ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے بتایا ہے کہ پیرول پر رہائیشہباز شریف اور حمزہ شہباز کا حق ہے، اس سے متعلق درخواست ملنے کے بعد فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بیگم شمیم اختر کی آخری رسومات پر بزدار حکومت سیاست نہیں کرے گی۔خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز

شریف کی والدہ آج انتقال کر گئیں ہیں۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: