شہباز شریف ڈائیلاگ کے حامی مگر باپ بیٹی دشمن ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، آنے والے دنوں میں مولانا فضل الرحمن کی حالت بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ والی ہو گی، حیرت انگیز دعویٰ

چکوال( آن لائن ) معاون خصوصی وزیراعظم ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ استعفوںکے حوالے سے پی ڈی ایم کے اندر پھوٹ پڑ چکی ہے اور آنے والے دنوں میں لانگ مارچ کے غبارے سے بھی ہوا نکلنے والی ہے۔ وہ بیسٹ وے سیمنٹ چکوال کےدورے کے دوران جوائنٹ سیکرٹری پی ٹی آئی ویلفیئر ونگ چوہدری عمران خان تھنیل سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر شیخ وقار علی بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ سینٹ کے انتخابات ملک کے سیاسی مستقبل کی نئی راہیں تعین کرینگے اور سینٹ کے انتخابات میں پی ٹی آئی واضع

اکثریت سے کامیاب ہوگی جس کے بعد بدعنوانوں ، ڈاکوئوں اور لٹیروں کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی لوٹی ہوئی دولت کا ایک ایک پیسہ وصول کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف ڈائیلاگ کے حامی ہیں مگر باپ بیٹی دشمن ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی حالت بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ والی ہوجائے گی۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: