شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کتنے اثاثوں کی مالک نکلیں؟ نیب کی رپورٹ میں انکشاف

لاہور (این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے مطابق شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز 23 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کی مالک ہیں جبکہ 96 ماڈل ٹاؤن سمیت تین گھر بھی ان کی ملکیت ہیں۔شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگریفرنس میں نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی جائیدادوں کی تفصیلات عدالت میں جمع کروا دیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نصرت شہباز کے اثاثوں کی کل مالیت 23 کروڑ روپے سے زائد ہے اور وہ مجموعی طور پر 8 سو 18 کنال زرعی اراضی کی مالک ہیں جبکہ 96 ماڈل ٹاؤن سمیت تین گھر بھی

ان کی ملکیت ہیں۔رپورٹ کے مطابق نصرت شہباز کی زرعی اراضی قصور سمیت مختلف اضلاع میں واقع ہے، ان کے 8 مختلف کمپنیوں میں 76 ہزار 900شیئرز ہیں جبکہ مختلف بینکوں میں ان کی 11لاکھ روپے سے زائد رقم بھی موجود ہے۔نیب نے رپورٹ میں بتایا کہ نصرت شہباز کی جیولری کی مالیت 7 لاکھ 50ہزار روپے ہے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: