شہباز شریف کے اچھے دن شروع نیب نے شہباز شریف کے خلاف ایک اور انکوائری بندکردی‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے صدر و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاںشہباز شریف کیخلاف احتساب عدالت میں 12 پلاٹوں کی انکوائری بند کردی ۔ احتساب عدالت لاہور کے جج جواد الحسن نے نیب کی ریفرنس بند کرنے کی استدعا منظور کی۔ریفرنس نیب کی جانب سے دائر کیا گیا تھا تاہم اس حوالے سے نیب انکوائری بند کرتے ہوئے اپنے موقف میں کہا ہے کہ
ایل ڈی اے بلڈنگ میں آتشزدگی کے باعث تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہوچکا ہے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف پر ریفرنس میں جو الزامات لگائے گئے ان کے شواہد ملنا اب ممکن

نہیں رہا۔ شہباز شریف کے ملوث ہونے کے بھی کوئی شواہد نہیں ملے۔نیب کی جانب سے یہ موقف بھی دیا گیا ہے کہ انکوائری میں نامزد متعدد افراد وفات پا گئے ہیں ۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: