شہزاد اکبر کا مریم اورنگزیب کے بعد عظمیٰ بخاری کو بھی کروڑوں روپے ہرجانے کا نوٹس

وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کو بھی ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔ انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوام کو اس حوالے سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عظمیٰ بخاری نے مجھ پر بے بنیاد الزامات لگائے،عظمیٰ بخاری معافی مانگیں یا 50 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں، ہرجانے سے وصول ہونے والی رقم خیراتی کاموں میں استعمال کی جائے گی۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ کے اختتام پر جھوٹے الزامات کے خلاف ڈٹنے پر ہنسنے والا ایموجی بھی پوسٹ کیا۔

مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر اس سے قبل براڈ شیٹ سے متعلق الزامات پر مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کو بھی قانونی نوٹس بھجوایا تھا اور مؤقف اختیار کیا کہ مریم اورنگزیب معافی مانگیں یا 50 کروڑ ہرجانہ ادا کریں، کیونکہ مریم اورنگزیب نے جھوٹا اور ہتک آمیز بیان دیا۔

یاد رہے کہ مریم اورنگزیب نے شہزاد اکبر پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے براڈ شیٹ سے 50 فیصد کمیشن لینے کی کوشش کی تھی۔

The post شہزاد اکبر کا مریم اورنگزیب کے بعد عظمیٰ بخاری کو بھی کروڑوں روپے ہرجانے کا نوٹس appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: