شیخ رشید شادی کریں اخراجات میں برداشت کروں گا ، کس سیاسی رہنما نے پیشکش کر دی 

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی مرزا جاوید نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی شادی کرنے کی صورت میں اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کر دیا۔ جاتی امراء رائے ونڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےمرزا جاوید نے کہا کہ اگر شیخ رشید کو ان کے خاندان میں سے کسی نے رشتہ دیا تو نکاح اور ولیمے کے اخراجات برداشت کروں گا ۔مرزا جاوید نے کہا کہ جیسے شیخ رشید کے کرتوت ہیں لگتا نہیں انہیں کوئی رشتہ دے گا

Leave a Reply

%d bloggers like this: