صحت مند طرزِ زندگی پر دیں ایک پیغام اور جیتیں ایک لاکھ کا انعام

نیوٹری فیکٹر

 حال ہی میں یشما گل کو ایک ویڈیو میں دیکھا گیا جس میں وہ نیوٹری فیکٹر (Nutrifactor) کے مقابلے ویلنس فار لائف (Wellness for Life) کے بارے میں بتا رہی تھیں۔

وٹامنز اور فوڈ سپلیمنٹ کے حوالے سے نہ صرف پاکستان میں بلکہ دیگر ممالک میں نیوٹری فیکٹر(Nutrifactor) کو ایک نمایاں مقام حاصل ہے جس نے صحت مند طرزِ زندگی کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے حوالے سے ایک بہترین کردار ادا کیا ہے اور حال ہی میں منعقد ہونے والے اس مقابلےکا مقصد بھی یہی ہے۔

سیاست ڈاٹ پی کے کی ٹیم نے نیوٹری فیکٹرکے نمائندے سےجب بات کی تو انہوں نے کہا کہ کہ وباء کے دنوں میں جہاں ایک صحت مند طرزِ زندگی کی اہمیت سب سے بڑھ کر ہے وہیں لوگوں میں اس کی آگاہی بھی ضروری ہے۔

یہ مقابلہ ایک ایسے عنوان(صحت مند طرزِ زندگی، متوازن خوراک اور فوڈ سپلیمنٹ کی اہمیت) پر مبنی ہے جسے ہم میں سے بیشتر لوگ جانتے تو ہیں لیکن ان پر عمل کرنا ہمیں بہت مشکل لگتا ہے۔ اکثر لوگ آپ کو صحت مند طرزِ زندگی کےبارے میں بات کرتےنظرضرورآئے ہوں گے لیکن اب آپ کی باری ہے کہ آپ نہ صرف خود اس پر عمل کریں بلکہ لوگوں کو بھی ایک صحت مند طرزِ زندگی کی اہمیت کے بارےمیں پیغام دیں۔

صحت مند طرزِ زندگی پر ایک ویڈیو بنائیں اور اسے YouTube پر اپ لوڈ کریں۔

نیوٹری فیکٹر

یہ آسان ہے ۔آپ اپنے ذاتی تجربے اور خاص طور پر وباء کے دنوں میں ایک صحت مند طرزِ زندگی اور غذا کی اہمیت کے حوالے سے اپنے پیغام کے ذریعے لوگوں کے دل جیت سکتے ہیں ۔اپنے پیغام اور ویڈیو کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے آپکی یہ کوشش آپ کو حقدار بنا سکتی ہے نقد 100,000 روپے کا۔ اور صرف یہی نہیں؛ مقابلےمیں حصہ لینے والے پہلےہزارلوگوں کوبھی انعام دیا جائے گا۔
تو پھر انتظار کیسا؟ اس مقابلے میں حصہ لیں اور لوگوں کو صحت مند طرزِ زندگی او رمتوازن خوراک کے حوالے سے اپنا پیغام دیں۔
مزید معلومات کے لیے دیےگئے لنک کو وزٹ کریں۔

The post صحت مند طرزِ زندگی پر دیں ایک پیغام اور جیتیں ایک لاکھ کا انعام appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: