صدارتی ریفرنس: چیف جسٹس کی فریقین کو دلائل مکمل کرنےکی ہدایت

صدارتی ریفرنس: چیف جسٹس کی فریقین کو دلائل مکمل کرنےکی ہدایت

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے تمام فریقین کو  دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کروانےپر سپریم کورٹ کی رہنمائی کیلئے دائر کیے گئے صدارتی ریفرنس پر چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس نے تمام فریقین کو کل آدھے گھنٹے کے اندر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس ساری مشق کو ضائع نہیں کرنا چاہتے۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے پاکستان اور آئرلینڈ کا ماڈل ایک جیسا ہی ہے، وہاں انتخابات خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہوتا ہے، اٹارنی جنرل نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آئرلینڈ کے قانون کے مطابق ایوان زیریں میں خفیہ بیلٹنگ لازم ہے، یہاں ہم ایوان بالا سےمتعلق بات کررہے ہیں۔

سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے بار کونسلز کا موقف جاننے کی مخالفت کی جس پر سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا نقطہ نظر دیگر فریقین سے مختلف ہے ہمیں سنا جائے، جس پر چیف جسٹس کا کہناتھا کہ آئین کی تشریح کیلئے جس کی بھی معاونت چاہیے ہوگی لیں گے یہ کوئی مخالفانہ مقدمہ نہیں ہے، اس ساری مشق کو ضائع نہیں کرسکتے۔

دوران سماعت پاکستان پیپلزپارٹی کے وکلاء نے اپنےدلائل مکمل کرنے کیلئے وقت مانگا جس پر چیف جسٹس نے تمام فریقین کو کل آدھے گھنٹے میں اپنے دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے،امید ظاہر کی جارہی ہے کہ کل تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ریفرنس پر سماعت مکمل ہوجائے گی۔

The post صدارتی ریفرنس: چیف جسٹس کی فریقین کو دلائل مکمل کرنےکی ہدایت appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: