صدر ٹرمپ کی سبکدوشی سے پہلے پہلے اسرائیل یہودی کالونیوں بارے کیا کرناچاہتا ہے؟ تہلکہ خیز انکشاف

تل ابیب(این این آئی) اسرائیلی حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں غیرقانونی طور پر قائم کی گئی یہودی کالونیوں کو آئینی تحفظ دینے کا اعلان کیا ہے۔اسرائیل کے ہائوسنگ کے وزیر زاحی ہنگبی نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا میں صدر ٹرمپ کی سبکدوشی سے پہلے پہلے غرب اردن اور القدس کی غیرقانونی یہودی کالونیوں کو آئینی تحفظدیا جائے گا۔اسرائیلی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے غرب اردن میں یہودیوں کی طرف سے انفرادی طوعر پر حکومت کی منظوری کے بغیر 70 کالونیاں قائم کر رکھی ہیں۔ انہیں سرکاری

طورپر آئینی قراردینے کی کوشش کی جائے گی۔دوسری طرف غرب اردن کی یہودی کالونسل نے غرب اردن کی یہودی کالونیوں کو جلد از جلد آئینی تحفظ دینے پر زور دیا۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: