’’صوبہ تو تمہارا باپ بھی بنائے گا۔‘‘ خواجہ اظہار الحسن کے بیان پر ڈاکٹر عامر لیاقت نے امیتابھ بچن کی ایسی ویڈیو شیئر کردی کہ دیکھ کر آپ کی ہنسی نہ رُکے گی

حیدر آباد (ویب ڈیسک) گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے کنویز ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا جو جماعتیں صوبے کی مخالفت کرتی ہیں وہ مہاجر دشمن جماعتیں ہیں اور انہیں آئندہ الیکشن میں کرارا جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا اب پاکستان کی تقریر تبدیل کرنے کا وقت قریب آرہا ہے،


آج ایک جانب سندھو دیش کا خواب ہے اور دوسری جانب متروکہ سندھ، جنوبی صوبہ سندھ ہے جو سندھو دیش کے خواب چکنا چور کرے گا۔ خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ جو مطالبات ایم کیو ایم پاکستان نے کیے آج پورا پاکستان وہ مطالبہ کر رہا ہے آج سب کہہ رہے ہیں کہ بلدیاتی نظام با اختیار ہونا چاہیے ، صوبہ تو تمہارا باپ بھی بنائے گا۔ سندھ حکومت کی سرپرستی میں کراچی میں پاکستان دشمن ریلی نکالی گئی، پیپلز پارٹی کے خلاف مقدمہ بننا چاہیے۔ خواجہ اظہار الحسن کے بیان پر ڈاکٹر عامر لیاقت بھی میدان میں کود پڑے اور انہوں نے سعید غنی اور خواجہ اظہار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما نے لکھا کہ ” صوبہ تو تمہارا باپ بھی بنائے گا، خواجہ اظہار الحسن۔ لسانی بنیادوں پر نفرت پھیلانے کو مسترد کرتے ہیں ، سعید غنی۔ سب ملے ہوئے ہیں ، امیتابھ بچن”۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین اپنی ہنسی پر کنٹرول نہ رکھ پائے۔ کچھ صارفین نے ملا جُلا رد عمل دیا۔ غضنفر عباس نامی صارف نے لکھا کہ “پہلے آپ بھی انہی کے ساتھ ملے ہوئے تھے سر”۔




%d bloggers like this: