عائشہ عمر نے بھی بیوٹی برانڈ متعارف کرادیا

کراچی (این این آئی)اداکارہ عائشہ عمر نے بھی اپنا بیوٹی و میک اپ برانڈ متعارف کرادیا۔عائشہ عمر سے قبل بھی متعدد اداکاراوں، ماڈلز و گلوکاراوں سمیت اسپورٹس و دیگر لائف اینڈ اسٹائل شخصیات نے میک اپ، بیوٹی، کلاتھنگ و فیشن برانڈز متعارف کرا رکھے ہیں۔میڈیا رپورٹک کے مطابق اداکارہ نے عائشہ عمر بیوٹی کے نام سے برانڈ متعارف کرایا ہے جس کے تحت وہ قدرتی اجزا سے بنی خواتین کے میک اپ کی مصنوعات فروخت کریں گی۔اداکارہ نے 23 فروری کو انسٹاگرام پر اپنے بیوٹی برانڈ کا پیج متعارف کرایا، جس میں انہیں بیوٹی مصنوعات کی تشہیری تصاویر میں دیکھا

جا سکتا ہے۔عائشہ عمر بیوٹی برانڈ کا دعوی ہے کہ ان کی تمام مصنوعات 100 فیصد خالص اور قدرتی اجزا سے بنی ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں