عالمی سطح پر پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی

عالمی سطح پر پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی

پاکستان کو عالمی سطح پر ایک بڑی کامیابی مل گئی ۔ وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبد الرزاق داؤد نے عوام کو یہ خوشخبری سنائی ہے کہ پاکستان کو ورلڈ ٹریڈ آرگنازیشن کی ایک کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان 2021 کے لیے کمیٹی آن ٹریڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں رزاق دائود نے بتایا کہ پاکستان کی قیادت میں یہ کمیٹی ترقی پذیر ممالک کے لئے تجارت اور سرمایہ کاری مواقع میں اضافے کے لئے کام کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹی آن ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ 1965 میں ترقی پذیر ممالک کی اقتصادی ترقی کیلئے تشکیل دی گئی تھی۔
دنیا کے ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے 1948 میں جنرل اگریمنٹ آن ٹیرف اینڈ ٹریڈ قائم کیا گیا جسے 1995 میں ڈبلیو ٹی او کا نام دیا گیا۔

یہ دنیا کی سب سے بڑی اکنامل آرگنازیشن ہے جس کے 164 ممالک ممبر ہیں۔ ان ممالک کا دنیا کی تجارت میں 96 فیصد حصہ ہے۔ ڈبلیو ٹی او کا ہیڈکوارٹر جنیوا سوئٹزر لینڈ میں ہے۔

اس تنظیم کا مقصد دنیا کے ممالک کے درمیان تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنا ہے۔

The post عالمی سطح پر پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.