عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کے بینکنگ آؤٹ لک کومستحکم قرار دے دیا

عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کے بینکنگ آؤٹ لک کومستحکم قرار دے دیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ آوٹ لک کو مستحکم قرار دے دیا ہے، موڈیز کا بینکنگ کا آؤٹ لک کو مستحکم قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ 2020 میں درپیش چیلنجز کے باوجود پاکستان کے بینکنگ سیکٹر میں واضح بہتری آئی ہے۔

بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی حکومت کی جانب سے کی جانے والی بینکنگ سیکٹر میں اصلاحات اور بروقت اپنائی گئی پالیسیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے بینکنگ سیکٹر میں حکومت کی اصلاحات اور پالیسی میں بہتری کی وجہ سے بھی استحکام آیا ہے۔

موڈیز نے اپنی رپورٹ میں اس بات کا بھی اعتراف کیا ہے کہ 2020 میں کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے جہاں پوری دنیا کو شدید مشکلات کا سامنا رہا، تاہم اس مشکل ترین صورتحال میں بھی پاکستانی حکومت کی جانب سے بینکنگ سیکٹر میں کی گئی اصلاحات کی وجہ سے 2020 میں پاکستانی بینکوں کے منافع میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے۔

بعد ازاں بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے اپنی رپورٹ میں نئے سال میں پاکستانی معیشت میں بہتری کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت 2021 میں 1.5 فیصد شرح نمو کی طرف واپس آسکتی ہے۔

The post عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے پاکستان کے بینکنگ آؤٹ لک کومستحکم قرار دے دیا appeared first on Siasat.pk Urdu News – Latest Pakistani News around the clock.

%d bloggers like this: