عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی ملتوی ، مگر کیوں ؟ مداحوں کے لیے سرپرائز

لاہور (ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اورچارمنگ اداکار رنبیر کپور کی شادی ایک بار پھر ملتوی ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ اور رنبیر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کیلئے تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ جوڑی کی کام کی نوعیت اور کام میں مصروفیت کو



دیکھتے ہوئے اور رواں برس ہی رشی کپور کے دنیا سے رخصت ہونے کے باعث مستقبل قریب میں دونوں کی شادی ہونا ممکن نہیں۔ٹائمز آف انڈیا نے ایک ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ رواں برس شادی نہیں ہوگی، عین ممکن ہے کہ دونوں اگلے برس کے وسط تک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رنبیر کپور کے والد رشی کپور کے اپریل میں انتقال ہونے کے باعث شادی میں تاخیر ہورہی ہے۔خیال رہے کہ بالی ووڈ کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی عالیہ اور رنبیر کو مداح جلد ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بھارتی ہیرو سلمان خان نے بیمار اداکار و ماڈل فراز خان کے ہسپتال کے بل ادا کر کے دل جیت لیے ہیں۔ خیراتی ادارے ’بینگ ہیومن فاؤنڈیشن‘ کے سربراہ سلمان خان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ بے سہارا، لاچار اور ضرورت مندوں کا دل میں کتنا دُکھ درد رکھتے ہیں۔بھارتی ویب سائٹ ’ ٹائمز آف انڈیا ‘ کے مطابق بیمار اداکار فراز خان کے بھائی فہد نے میڈیا کو بتایا ہے کہ’سلمان خان نے اُن کے بھائی فراز خان کے علاج میں آنے والے اخراجات سے متعلق سارے بل ادا کر دیئے ہیں۔‘فہد خان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ’اُن کا بھائی فراز خان کئی عرصے سے کئی بیماریوں میں مبتلا ہے، انہوں نے اپنے بھائی کی بیماری سے متعلق ایک فنڈ ریزنگ مہم کا آغاز کیا تھا جس کی بھارتی فلمساز پوجا بھٹ کی جانب سے تشہیر کی گئی۔‘فہد خان نے مزید بتایا کہ’سلمان خان کا یہ درد مندانہ اقدام اُن کے لیے بہت احسن ثابت ہوا ہے، سلمان خان خود آئے اور اسپتال کے بل ادا کیے اور اُن سے 10 منٹ تک بات بھی کی، اس دوران انہوں نے فراز خان کی بیماری سمیت اُن کے والد (اداکار یوسف خان) سے متعلق بھی باتیں کیں۔‘







%d bloggers like this: