عامر لیاقت نے نئی ٹیلی فلم بس کورونا کی وڈیو شیئر کردی

لاہور (آن لائن) اداکار عامر لیاقت نے نئی ٹیلی فلم بس کورونا کے سیٹ سے سین کی عکسبندی کرتے ہوئے کی وڈیو شیئر کردی ۔ جاری وڈیو میں اداکار عامر لیاقت ساتھی اداکارہ نوشین شاہ کے ہمراہ سین کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ عامر لیاقت نے سین شیئر کرتے ہوئے کہاکہ بہت جلد شائقین ان کی اداکاری سے محظوظ ہوں گے ۔ ڈرامے کیکاسٹ میں معروف اداکار قوی خان بھی شامل ہیں ۔دوسری جانب سینئر اداکارسہیل احمد نے کہا ہے کہ ہم آج بھی اپنے سینئرزکے احترام میں ان کے سامنے سے گزرتے ہوئے ڈرتے ہیں ، میں نے اپنی

زندگی میں با ادب بامراداوربے ادب بے مرادکی کئی مثالیںدیکھی ہیں ،عاجزی و انکساری اور با ادب شخص زندگی میں کبھی ناکام نہیں ہو سکتا ۔ ایک انٹرویو میں سینئر اداکارسہیل احمد نے کہا کہ جولوگہم سے زیادہ تجربہ رکھتے ہیں تو پھر کیوں نہ انہیں عزت و احترام دیا جائے بلکہ ان لوگوں کا احترام ہم سب پر لازم ہے ۔ میںآج بھی کہیں اپنے سینئر زکو دیکھ لوںتوانہیںعزت و احترام سے جھک کر سلام کرتا ہوں کیونکہ ان لوگوں کی وجہ سے ہم اس مقام پر پہنچے ہیں۔ سہیل احمد نے کہا کہ میں نئے آنے والوں کو یہی نصیحت کروں گا اگر زندگی میںکامیابی کی منازل طے کرنی ہے تو اپنے اندر عاجزی وانکساری پیدا کرو اور اپنے سینئرز کا جس قدر ممکن ہو سکے احترام کرو۔  اداکار عامر لیاقت نے نئی ٹیلی فلم بس کورونا کے سیٹ سے سین کی عکسبندی کرتے ہوئے کی وڈیو شیئر کردی ۔ جاری وڈیو میں اداکار عامر لیاقت ساتھی اداکارہ نوشین شاہ کے ہمراہ سین کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ عامر لیاقت نے سین شیئر کرتے ہوئے کہاکہ بہت جلد شائقین ان کی اداکاری سے محظوظ ہوں گے ۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: